29 جولائی، 2024، 11:18 AM

تیسری بار صدر منتخب ہونے پر نکولس مدورو کو مبارک باد پیش کرتے ہیں، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

تیسری بار صدر منتخب ہونے پر نکولس مدورو کو مبارک باد پیش کرتے ہیں، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تیسری مرتبہ وینزویلا کے صدر منتخب ہونے پر نکولس مدورو کو مبارک باد پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے وینزویلا کے صدر نکولس مدورو کو تیسری مرتبہ ملک کے صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

ایکس پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وینزویلا میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کرنے پر صدر مدورو کو مبارک پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی پابندیوں اور دھمکیوں کے باوجود وینزویلا کے عوام نے انتخابات میں اکثریت کے ساتھ شرکت کرتے ہوئے ملک میں جمہوری عمل کو کامیابی کے ساتھ پورا کی۔

کنعانی نے کہا کہ ایران وینزویلا کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے کے لئے تیار ہے۔

News ID 1925651

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha